بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر جنوب سے رکن اسمبلی اور جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بنڈپا قاسم پور نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی ہے کہ موسم گرما میں حلقہ کے کسی بھی گاؤں میں عوام کو پینے کے پانی کی قلت نہ ہو۔عوام کی پرشیانیوں کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھئ ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیدر دکشین اسمبلی حلقہ کے مناکھلی گاؤں میں منعقد تعلقہ پنچایت عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ لوگوں کو کسی بھی وجہ سے پینے کے پانی کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔موسم گرما میں پانی کا مسئلہ تمام آبی ذرائع استعمال کرتے ہوئے حل کیا جائے۔ تمام متعلقہ محکمہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ افسران عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کریں۔
رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی بھلائی کے بارے میں سوچیں۔ قومی اسمبلی نے جل جیون مشن (جے جے ایم )کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن(جے جے ایم) کا کام، جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا ایک منصوبہ ہے، پوری طرح مکمل نہیں ہوا ہے۔ حلقے کے کچھ دیہاتوں میں ناقص کام کی شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Lack Basic Facilities In Urdu School وڈگیرہ تعلقہ کے نائکل گاؤں میں اردو اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم
انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو مناسب سہولتیں نہیں ملتی ہیں تو اس کے ذمہ دار متعلقہ حکام ہیں۔ عوام کو بہتر اور مناسب سہولتیں پہچانا عہدیداران کی اولین ذمہ داری ہے ۔