بیدر: پر بھنی شہر کے کملا تائی جامکر مہیلا مہاودیالیہ میں به عنوان " اردو زبان و ادب کریئر کی بنیاد'' پر یک روزہ ورکشاپ آنجہانی کملا تائی جامکر کالج برائے خواتین کے شعبۂ اردو کی جانب سے " اردو زبان و ادب کے ذریعہ کریئر کی تعمیر " کے موضوع پر یک روزہ ور کشاپ کا کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا۔ اس قومی ورکشاپ کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسنت بھوسلے فرمائی مہمان خصوصی کی حیثیت سے وائس پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا او چار میم، حیدر علی باغبان، (مشہور مصنف اور سماجی کارکن - گلبرگہ ) گلبرگہ، ریاست کرناٹک سے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست عبدالرحیم، (سکریٹری اسری ایجو کیشن ٹرسٹ، گلبرگه، مبین احمد زخم (مشہور شاعر اور ETV اردو بھارت کے نمائندے ) و دیگر موجود تھے۔ مذکورہ قومی ورکشاپ میں کلیدی مقررین اور رہنماؤں نے اردو زبان و ادب سے متعلق مختلف موضوعات پر مفید معلومات اور زرین خیالات پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:
پربھنی ضلع کے تمام سینئر کالجوں کے اردو مضامین کے اساتذہ اکرام اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ورکشاپ سے استفادہ کیا جس میں شار دا کالج کے ڈاکٹر قاضی کلیم الدین فاروقی صدر شعبۂ اردو اور ڈاکٹر نورالامین، گیانو پاسک کالج کے ڈاکٹر حبیب النساء بیگم اور ترنم بیگم، شری شیواجی کالج کی ڈاکٹر لبنیٰ فرحین، پروفیسر مہر النساء بیگم، پروفیسر شفیق سر، ڈاکٹر ذاکر حسین ویمن سینئر کالج، ڈاکٹر زرین سلطانہ شامل تھیں۔ کالج ہٰذا کے شعبۂ اردو کے طالبات میں مہر النساء بیگم، زینت فاطمہ ثانیہ ارم، سلمہ بی اور راحیم بیگم کی جانب سے تیار کردہ وال پیپرس اور ایک ہاتھ سے تحریر کردہ کتاب کا تمام معززین کے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا۔
اسی طرح ہر طلبہ کو بطور انعام و حوصلہ افزائی کے لیے مہمانان خصوصی کی جانب سے پانچ سو روپے نقد انعام اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر نسپل ڈاکٹر و سنت بھوسلے نے اپنے پر جوش صدارتی کلمات میں ورکشاپ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا انعقاد و نظامت کی ذمہ داری پروفیسر ڈاکٹر نسیم بیگم شعبۂ اردو نے بڑی خوبصورتی سے انجام دی جب کہ اظہار تشکر کوثر بیگم نے ادا کیا۔ اس موقعے پر کثیر تعداد میں سینئر کالج کی طالبات موجود تھیں۔