بیدر: ریاست کرناٹک کے اقلیتی برادریوں کو خود کفیل بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کرناٹکا مائنارٹی کارپوریشن کے تحت مختلف اسکیموں کے ذریعے پیشہ ورانہ کورس اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے حکومت کی جانب سے سال 2023 اور 2024 کے لیے نئی اسکیمات کا اعلان کیا ہے اور عوام سے کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے درخواست داخل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے یم ڈی سی بیدر نے بیداری لون اسکیم، مسافر آٹو رکشا سامان گاڑی کی خریداری کے لیے سبسڈی اسکیم، ٹیکسی گاڑی، لیبر لون اسکیم، پیشہ ورانہ ترغیباتی اسکیم کے نفاذ کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سال 2023-24 کے لیے اسکیمیں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، پارسی اور سکھ جن کی سالانہ آمدنی شہری علاقوں میں 1,03,000 اور دیہی علاقوں میں 81,000 کی حد کے اندر ہے وہ ان اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کا قومی بینک اکاؤنٹ ہونا چاہیے اور درخواست میں اس کا ذکر کرنا چاہیے۔
درخواست گزار کی عمر کی حد 18 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ان تمام اسکیموں کو آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ 25 ستمبر 2023 تک درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ مزید معلومات کے لیے کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے ضلع منیجر سے مولانا آزاد بھون، گرو نانک زیرا، چیکاپیٹ رنگ روڈ بیدر سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں یا فون نمبر 235178 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔