بیدر: انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ سابق میں معراج الدین پٹیل کو پارٹی کا ریاستی صدر بنایا تھا۔ ایک بار پھر ضلع بیدر کو یہ اعزاز ہے کہ یہاں کے ایک رہنما کو پارٹی کا ریاستی ترجمان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ JDS State Spokeperson Asaduddin Reaction On Hijab Row
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے اور پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری دی ہے جس کے لیے میں دیوے گوڈا، کمار سامی سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک، پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم ،رکن اسمبلی ساؤتھ بنڈ پا قاسم پور، میناریٹی قائدین ظفراللہ خان اور بی ایم فاروق کام میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Row حجاب معاملے میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کا انتظار، بسواراج بومائی
اسد الدین نے مزید کہا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی نے پارٹی میں موجود تمام مذاہب کے قائدین کو مختلف ذمہ داریاں دی ہیں۔ اسد الدین نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست میں ہونے والے ہر عوامی مسائل پر پہلے بھی آواز بلند کرتی تھی آج بھی کر رہی ہےJDS State Spokeperson Asaduddin Reaction On Hijab Row