ETV Bharat / state

Bidar Board of Islamic Education نورخاں تعلیم بیدر میں جلسہ تقسیم انعامات - کرناٹک اسکول پروگرام کی خبریں

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بیدر کی جانب سے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ہال میں نورخاں تعلیم بیدر میں منعقدہ جلسے میں امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ Prize distribution Programme at Noor Khan Taleem

Etv Bharatبیدر کے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا جلسہ تقسیم انعامات منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 12:37 PM IST

بیدر: بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بیدر کی جانب سے شہر کے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیاگیا۔ یہ پروگرام بہ عنوان ”دین سیکھو اور سیکھاؤ“ کے تحت منعقد ہوا، اس میں امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو اسنادات اور انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ہال میں، نورخاں تعلیم بیدر میں منعقدہ امتحانات دینے والی نسرین بیگم اور نیہاں بیگم کو ریاستی سطح پرتیسرا انعام ملا۔ اسی طرح سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بگدل میں زیر تعلیم سید اکبر نے بھی ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا۔ بعدازاں وہ طلبہ وطالبات جنہوں نے ضلع سطح پر ڈسٹنگشن کیاہے انہیں بھی توصیفی سند اور انعامات سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اسکول کی تفصیل اس طرح ہیں۔
بگدل سرکاری اسکول، چٹہ سرکاری اسکول، مرکند سرکاری ہائی اسکول اور مرکندہ ہائیرپرائمری اسکول، املاپور اسکول، این ٹی سی الم حبوب ہائی اسکول، مالیگاؤں سرکاری اسکول، اسریٰ پبلک اسکول بیدر، اسمٰعیل آئیڈیل پبلک اسکول کمٹھانہ، زمستاں پور سرکاری اسکول، شاہین اسکول، وزڈم اسکول، ریڈیئنس اسکول بیدر وغیرہ کے طلبہ کو سند سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: Transgenders Meet Minister بیدر میں ٹرانسجینڈرس کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

تقسیم اسناد پروگرام کی ابتدا مولانا محمد افسرعلی ندوی کے درس قرآن سے ہوئی، محمد عارف الدین معاون امیرمقامی جماعت اسلامی شاخ بیدر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ معلمہ محترمہ بلقیس فاطمہ نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بی آئی ای کا تعارف اور اس کی سرگرمیاں پیش کیں۔ معلم امجد الطاف نے ”دین سیکھو اور سیکھاؤ“ عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ صفورا انجم نے جی آئی او کی مہم کاتعارف پیش کیا۔ اختتامی خطاب محمد معظم نے پیش کیا۔ تقسیم انعامات میں محمد مکرم صدر معلم الامین ہائی اسکول اور محمد خورشید احمد پیش پیش رہے۔ محمد خورشید احمد مقامی صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز اسوسییشن بیدر کے اظہارتشکر پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض سید امجد حسینی، سکریڑی آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسییشن بیدر نے انجام دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.