اس سلسلے میں کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا آغاز شہر کے امبیڈکر سرکل سے کیا گی اور ژپٹی کمشنر کے دفتر پر یہ ریلی اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر کمیونسٹ رہنما بابو راو نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے ملک کے تمام سیکولر اور ترقی پسند جماعتوں کو آپس میں متحد کرتے ہوئے ان کے ساتھ دستور کو بچانے کی لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے لیکن یہ بات فرقہ پرستوں کو برداشت نہیں ہو رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'جس کا ثبوت یہ ہے کہ فرقہ پرستوں نے بینگلور میں واقع کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی صدر پر حملہ کیا اور دفتر کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دفتر کے کمپاؤنڈ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
کامریڈ علی احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ آئین ہند اور جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ریاستی حکومت سے مجرمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر مدثر، صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، اسدالدین ریاستی نائب صدر جنتا دل سیکولر، عطاء اللہ صدیقی، حمیدہ قادری کے علاوہ دیگر نے اس احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔