اس موقع پر مسجد غریب نواز کے خطیب و امام مولانا شیخ عظمت اللہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے سد باب کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے نہ صرف غربا بلکہ محنت کش مزدور اور متوسط طبقے کے لوگ بھی محتاج ہو گئے پیں ۔ ان حالات میں ایسے لوگوں کی خدمت کرنا انسانیت کا فریضہ ہے ۔
مسجد غریب نواز کے متولی سید اکبر رضوی نے بتایا کہ یہ لنگر پچھلے دیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اور روزانہ 600 لوگوں کے درمیان کھانے کے پیکٹز تقسیم کئے جاتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ یہ خدمت خلق کا یہ سلسلہ لاک ڈاؤن کے اختتام تک جاری رہے گا.