ETV Bharat / state

Over 20 Countries Varieties of Dates رسیل مارکیٹ میں 20 سے زائد ممالک کی مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب - مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب

بنگلور شہر کے رسیل مارکیٹ میں 20 سے زائد ممالک کی 40 سے زائد اقسام کی کھجوریں دستیاب ہیں۔

مختلف اقسام کی کھجوریں
مختلف اقسام کی کھجوریں
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:59 AM IST

رسیل مارکیٹ میں 20 سے زائد ممالک کی مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب

بنگلور: کھجور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پنسدیدہ غذاؤوں میں سے رہی ہے۔ اب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف ممالک سے کھجوریں بازاروں میں آچکی ہیں۔ رمضان کریم کے ابتدائی ایام ہی میں کرناٹک کے شہر بنگلور کے تاریخی رسیل مارکیٹ میں ڈرائے فروٹس، خاص طور پر کھجوروں کی جیسے برسات ہی ہوئی ہے۔ اس رسیل مارکیٹ میں تقریباً 40 سے زائد کھجوروں کی قسمیں دستیاب ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رسیل مارکیٹ کے ایک ڈرائے فروٹ کے تاجر نے بتایا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے یہاں کم و بیش 20 ممالک سے 40 سے زائد اقسام کی کھجوریں آئی ہوئی ہیں۔

ایک دکاندار ادریس چودھری نے بتایا کہ معروف کھجوریں، مدجول، عجوہ، پیاروم، مبروم، دیگلت نور، مضافاتی، برہی، ربی، ٹھوری، سیر، دیری کھجور، حلوی کھجور، سکھری، خدری، زاہدی، صفوی وغیرہ کھجوریں بیرون ممالک سے آئی ہیں۔ دکاندار ادریس چودھری نے بتایا کہ کھجور کو انرجی کیپسول کہا جاتا ہے، کیوں کہ کھجور میں قدرتی چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ کھجور کے خشک میوہ جات تازہ پھلوں کے مقابلے کیلوریز میں زیادہ ہوتے ہیں۔ کھجور میں زیادہ کیلوری والے مواد نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے کیونکہ یہ دن بھر توانائی فراہم کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے ابتداء کے اس موقع پر رسیل مارکیٹ میں بڑی تعداد میں خریدار ماہ صیام بھر کے لئے ڈرائے فروٹس و کھجور کی خریداری کے لیے آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : Ramzan 2023 روزے داروں کیلئے احتیاطی تدابیر اور غذا کا مناسب انتخاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.