ETV Bharat / state

بنگلور: بنگلہ دیش، افغانستان و بھارت کے اقلیتوں کے حق کے لیے احتجاج - بنگلورمسلم یوتھ کا اقلیتوں کے لیے احتجاج

بنگلور مسلم یوتھ بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت کے اقلیتوں پر ہورہے ظلم کے خلاف خاموش احتجاج کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بھی بھارت کی اکائی پر اعتماد رکھتے ہیں، وہ سب یہاں آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

بنگلہ دیش، افغانستان و بھارت کے اقلیتوں کے حق کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 3:44 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بنگلور مسلم یوتھ آج پڑوسی ممالک اور بھارت کے اقلتیوں کے ساتھ ہورہے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ حال ہی میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے بنگلہ دیش کے ہندو اقلیتی طبقہ، افغانستان کے سکھ اقلیتی طبقہ اور بھارت کے مسلم اقلیتی طبقہ پر حملوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں، جس کی وجہ سے اقلیتی طبقات میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

بنگلہ دیش، افغانستان و بھارت کے اقلیتوں کے حق کے لیے احتجاج

جہاں ایک جانب پڑوسی ممالک میں اقلیتی طبقات کے خلاف ہوئے معاملات کی جانچ کی جارہی ہے۔ تاہم دوسری جانب آج شہر بنگلور میں مسلم نوجوانوں کی جانب سے 'کینڈل وجل' کا اعلان کیا گیا ہے، جسے بروز منگل یعنی آج بعد نماز مغرب مسجد قادریہ کے روبرو منعقد کیا جائے گا۔

بنگلور مسلم یوتھ کے کنوینر عثمان شریف نے کہا کہ کچھ غیر سماجی عناصر اپنے مفاد کے لیے لوگوں میں تفریق پیدا کرتے ہیں۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بلا تفریق تمام مذاہب کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ دنیا میں جو بھی واقعہ پیش آرہے ہیں، چاہے وہ بنگلہ دیش میں ہو، افغانستان میں یا بھارت میں ہو، کوئی بھی انسانی زندگی کے خلاف ہو، ہم اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت کے اقلیتی طبقوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرسکیں، لہٰذا ہم سب انسانی زنجیر بنا کر اقلیتوں پر ہورہے ظلم کے خلاف ایک پرامن خاموش احتجاج کریں گے۔ ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ جو لوگ بھی بھارت کی اکائی پر اعتماد رکھتے ہیں، وہ سب یہاں آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

اس سلسلے میں بنگلور مسلمس نوجوانوں کی ٹیم نے عوام الناس سے اس خاموش احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.