لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران نماز عید گھر پر ہی ادا کرنی ہے۔ اب لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا گھر پر عید کی نماز ہوتی ہے؟ اور اگر ہوتی ہے تو عید کے خطبہ کا کیا معاملہ ہوگا؟ اور نماز کا صحیح طریقہ کیا ہوگا؟
انہیں چند سوالات کے جوابات اور عید الفطر کی نماز کے متعلق مغالطوں کے ازالے کے سلسلے میں معروف عالم دین ، مسجد قادریہ کے امام مولانا لطف اللہ رشادی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیل بتائی