ETV Bharat / state

بنگلورو: مسلم وفد نے نومنتخب وزیر مونیرتنا نائیڈو سے ملاقات کی

محمدیئرہ کنڑا ویدیکے و مسجد طحہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ مونیرتنا نے مسجد طحہ کے تعمیراتی کام کے لئےحکومت سے گرینٹ دلوائی تھی۔ انھوں نےتعمیراتی کاموں کے لئے مزید امداد کا وعدہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 4:12 PM IST

مسلم وفدنے نومنتخب وزیر مونیرتنا نائڈو، سےملاقات کی

کرناٹک کےبینگلورو میں واقع مسجد طحہ کی انتظامیہ کمیٹی اور محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کی جانب سے ایک وفد نے نومنتخب وزیر برائے باغبانی و منصوبہ بندی مونیرتنا نائڈو سے ملاقات کر انہیں کنڑا زبان میں مرتب قرآن مقدس کا مصحف و احادیث نبوی کی کتابیں تحفہ میں پیش کی۔

اس موقع پر مونیرتنا نے مذکورہ وفد کو تیقن دلایا کہ وہ ہمیشہ کی طرح سبھی کے لئے ترقیاتی کام انصاف کے ساتھ کریں گے۔

اس موقع پر محمدیئرہ کنڑا ویدیکے و مسجد طحہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ مونیرتنا نے مسجد طحہ کے تعمیراتی کام کے لئےحکومت سے گرینٹس دلوائے تھے اور یہ کہ مونیرتنا نے ان سے مسجد کا دورہ کر تعمیراتی کام کے لئے مزید امداد کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر میں امیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ کی یاد میں جلسہ کا اہتمام

اکھیلا کرناٹک محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کے صدر سمیر اللہ خان نے مزید بتایا کہ منیراتھنا نائدو جنہوں نے حال ہی میں حکومت کرناٹک کے نو تشکیل شدہ کیبینیٹ میں وزارت کی ذمہ داری قبول کی ہے، پہلے کانگریس میں ہواکرتے تھے تاہم انہوں نے بی جے پی میں شمولیت حاصل کی ہے، لیکن مونیرتنا ہمیشہ کی طرح سیکولر اقدار کے علم بردار ہیں اور علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہیں اور عیدین کے علاوہ سبھی اوقات پر مسلمانوں کے ساتھ برابر تعاون کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.