کرناٹک کے شہر بنگلور میں 'بنگلور فار مائیگرنٹ ورکز' نامی تنظیم کے بانی فہد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مہاجر مزدوروں کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ان مشکل حالات میں بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر 'بنگلور فار مائیگرینٹ ورکرز' کی جانب سے تقریباً 15 تا 20 ہزار مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، اس تنظیم کے 350 والنٹیرز نے 'پیلیس گراؤنڈ' میں بریانی و دیگر پکوان کی پیکنگ سے لے کر انہیں شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم مہاجر مزدوروں تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ شہر بنگلور میں یہ تنظیم لاک ڈاؤن کی ابتداء ہی سے متحرک ہے اور مخصوص مہاجر مزدوروں کو مختلف قسم کی امداد پہنچانے کی خدمات انجام دے رہی ہے.