ETV Bharat / state

'بنگلور میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی وجہ سے تشدد ہوا'

گزشتہ مہینے بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی نوین نے فیس بک پر اسلام مخالف پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ڈی جے ہلی علاقے میں تشدد برپا ہو گیا تھا اور اس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

bangalore violenc
'بنگلور میں کانگریس و دیگر پارٹیوں کی وجہ سے تشدد ہوا '
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:15 PM IST

ڈی جے ہلی علاقے میں تشدد کے بعد پولیس نے اب تک 500 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس جانچ میں کانگریس پارٹی اور ڈی پی آئی کے کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بنگلور تشدد کے معاملے میں کانگریس رہنما اور سابق میئر سمپت راج کا بھی نام آیا ہے لیکن ان سے صرف پوچھ گچھ کی گئی۔ اس سے متعلق بی جے پی کے نومنتخب بنگلور سینٹرل ضلعی صدر شویز احمد نے سوال اٹھایا کہ اس تشدد معاملے میں سابق میئر سمپت راج کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور تشدد کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سبھی کو اس بات کا پتہ چل گیا ہے کہ کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی وجہ سے تشدد ہوا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس معاملے کی تہہ تک جایا جائے اور جو بھی اس تشدد میں شامل ہے ان پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

'بنگلور میں کانگریس و دیگر پارٹیوں کی وجہ سے تشدد ہوا '

اس موقع پر شویز احمد نے بتایا کہ 'تشدد معاملے میں کئی بے قصوروں کی گرفتاریوں کی بھی خبریں ہیں اور انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پولیس کی کارروائی غیر جانبدارانہ ہوگی اور بے قصوروں کو رہا کیا جائے گا۔'

یاد رہے کہ حال ہی میں شویز احمد جو کہ بی جے پی رہنما ایس ایم کرشنا کے قریبی مانے جاتے ہیں، کو بنگلور ضلع سینٹرل کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.