چونکہ ان دنوں مسجد طحہ کا تعمیر نو چل رہا ہے، مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے مسجد کے گراونڈ فلور کو "کنڑا کلیکے کیندرہ" کنڑا تعلیمی مرکز کے طور پر مختص کر دیا ہے. اس سلسلے میں آج مقامی رکن اسمبلی منی رتنا کو مدعو کیا گیا تھا ۔جنہوں نے اپنے خطاب میں مسجد کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی ستائش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا تیقن دلایا.
اس موقع پر مسجد طحہ کمیٹی کے ارکان نے رکن اسمبلی منی رتنا کو ایک میمورینڈم پیش کر وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ اقلیتی بجٹ میں جو رقم کاٹی گئی ہے اس اگلے بجٹ میں کم نہ کرے ۔کیونکہ کہ اس سے اقلیتی طلباء پریشانی کا شکار ہیں. مسجد طحہ میں کنڑا کلیکے کیندرہ کی افتتاح کے موقع پر سمیع اللہ خان نے بنگلور کے بڑے دینی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مدارس میں بھی کنڑا زبان کو سکھانے کا نظم کریں۔