ETV Bharat / state

Azim Prem Ji Foundation Services: عظیم پریم جی فاونڈیشن کی خدمات - کرناٹک کی خبریں

کرناٹک میں سرکاری زبان کنڈا The Official Language of Karnataka is Kannada ہونے کی وجہ سے خاص کر مسلمانوں میں علاقائی زبان پر عبور حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات Difficulties Due to Lack of Proficiency in The Regional Language کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، اعلانات اور بیانات صرف علاقائی زبان میں ہوتے ہیں۔

عظیم پریم جی فاونڈیشن کی خدمات
عظیم پریم جی فاونڈیشن کی خدمات
author img

By

Published : Jan 31, 2022, 11:06 PM IST

ملک میں کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان میں تلنگانہ اور آندھرا پر دیش شامل ہیں۔

عظیم پریم جی فاونڈیشن کی خدمات

پڑوسی ریاستوں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے لیکن کرناٹک میں اردو زبان Urdu Language in Karnataka کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ Second Official Language Status ابھی تک حاصل نہیں ہوا ہے۔

سرکاری زبان کنڈا ہونے کی وجہ سے خاص کر مسلمانوں میں علاقائی زبان پر عبور حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےکیونکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، اعلانات اور بیانات صرف علاقائی زبان میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان حکومت کی جانب سے کی جا رہی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں کافی پیچھے رہ جاتا ہے۔

خاص کر محکمہ تعلیم میں ٹیچرس کو جو حکومت کی جانب سے ٹریننگ دی جاتی ہے وہ علاقائی زبان میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے اردو سرکاری اسکولوں کے ٹیچرز کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی تنظیم عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے تعلیمی میدان میں پہل کرتے ہوئے اردو سرکاری ٹیچرز کو اردو زبان میں ٹریننگ دینے کا بیڑا اٹھایا ہے جو 19 سالوں سے کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Exclusive Interview With INTUC President: 'اردو زبان کے ساتھ ممتا حکومت کا امتیازی سلوک‘

عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کہ ریسورس پرسن انور جمعدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو ٹیچر ٹریننگ سنٹر کا قیام 2003 عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت تین تعلقہ جات میں شاہ پور، شورا پور اور یادگیر میں سنٹر چلائے جا رہے ہیں خاص کر شورا پور میں 6 اردو ٹیچر لرننگ سنٹرز ہیں جہاں پر اردو فیچرز کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹریننگ کا ترجمہ اردو زبان میں سمجھایا، سکھایا اور بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا واحد مقصد اساتذہ کے ذریعہ بچوں کی بنیادی تعلیم کو مستحکم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جب اساتذہ کے معلومات میں اضافہ ہوگا تو وہ بچوں کو بتانے، پڑھانے اور سکھانے میں معاون ثابت ہوگا اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ٹریننگ میں دی جانے والی علاقائی زبان کی کتابوں کو اردو زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے جس سے اردو ٹیچرز کو کافی سہولت اور معلومات حاصل ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے علم میں اضافہ ہو اس لیے ہم نے ہر ٹریننگ سنٹر میں ایک لائبریری رکھی ہے جہاں پر مختلف شعبہ جات سے جڑی ہوئی نایاب کتابیں ہے جس کے مطالعہ سے ٹیچرز کو کافی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ پر قابو پانے کی غرض سے جب اسکول بند تھے تب فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع یادگیر میں گھر گھر راشن کٹ کی تقسیم کی گئی اور محکمہ صحت کے تعاون کے لیے یادگیر ضلع کووڈ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی کی گئی۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کا مقصد بنیادی تعلیم کو مستحکم کرنا ہے اردو سرکاری اسکول کے ٹیچرز کو ٹریننگ کے ذریعہ ان کی معلومات میں اضافہ کرنا اور بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.