بنگلور: ملک کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر شہر بنگلور کی مسجد طحہ میں 'امرت مہوتسو' منایا گیا جس میں کارگل یودھا کیپٹن نوین ناگپا نے شرکت کی۔ Amrit Mahotsav Celebrated in Masjid Taha Bengaluru
اس اجلاس میں شرکت کرنے والے کارگل کے یودھا کیپٹن نوین ناگپا، (جو کارگل کی جنگ کے دوران ایک بم بلاسٹ میں دونوں پیروں سے معزور ہوئے) نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو جنگ آزادی میں دی جانے والی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد دلایا جائے۔ تاکہ ملک کے لیے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہمارے رہنما کو نئی نسلیں جان سکیں۔ اس موقع پر معروف مصنف و شاعر اعظم شاہد نے کہا کہ ملک میں آزادی کا حقیقی معنوں میں تبھی احساس کیا جائیگا جب آزادی کے ساتھ اخوت، محبت مساوات اور رواداری بھی ہو۔
مسجد طحہ میں منعقدہ اس اجلاس میں متعدد غیر مسلم شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے مختصر خطابات میں بتایا کہ ملک میں صدیوں سے چلی آرہی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلا شبہ بے شمار علماء کرام نے اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں، لیکن موجودہ دور میں چند فرقہ پرست طاقتیں انہیں فراموش کرنے پر آمادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain Lashes in Karnataka: کرناٹک میں موسلا دھار بارش سے پانچ کی موت