ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر محترمہ ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ یادگیر ضلع کو مرض جذام سے نجات دلانے کے لئے متحدہ طور پر جدوجہد کریں. Karnataka Health Department
یادگیر ضلع بھر میں مرض جذام سے متاثر سے مریضوں کی شناخت کے لیے سروے کیا جائے انہوں نے کہا کہ موصولہ رپورٹ کے مطابق جیون جوتی کالونی میں مرض جذام سے متاثرہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
اس لئے عہدے داروں کو چاہیے کہ وہ جیون جوتی کالونی میں ہر ہفتہ صحت چیک کیمپ کا انعقاد عمل میں لائیں اور مرض جذام کے مریضوں کو درکار ادویات کی فراہمی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے عہدیداران کو تاکید کی کہ وہ لوگوں میں جزام کے متعلق شعور بیداری کے لیے مہم چلائیں اور جن لوگوں میں جلدی امراض کی علامتیں ظاہر ہوں ایسے لوگوں کو نزدیکی صحت مرکز سے رجوع کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جذام سے متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں سروے کیا جائے سروے کے لئے آشا ورکرس اور صحت ورکرس کی خدمات حاصل کی جائیں انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ 30 جنوری تا 13 فروری ضلع یادگیر کے تمام گرام پنچایتوں میں جذام سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جائے