ETV Bharat / state

بیدر: معذور افراد کے لیے تشخیص کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 7:47 PM IST

معذوروں کے لیے مفت تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا۔ یہاں ان کی ضرورت کے مطابق جیسے ویل چیئر، ٹرائی سائیکل، واکر، مصنوعی پیر کے علاوہ 12 مختلف اقسام کے آلات معذور افراد میں تقسیم کرنے کے لیے تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا۔

معذور افراد کےلیے تشخیص کیمپ منعقد
معذور افراد کےلیے تشخیص کیمپ منعقد

کرناٹک کے ضلع بیدر میں پنڈت دین دیال اپادھیائے اسکیم کے تحت معذور افراد کے لیے مفت تشخیص کیمپ کا انعقاد شاہین کالج بیدر میں عمل میں آیا۔ معذور افراد نے شاہین کالج میں منعقد اس کیمپ میں اپنا نام رجسٹر کروایا۔

معذور افراد کےلیے تشخیص کیمپ منعقد

اس موقع پر ڈاکٹر کرشنن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کسی وجہ سے اگر کسی کے پیر کٹ جاتے ہیں تو انھیں مصنوعی پیر لگانے کے لیے ہم لوگ ان کے پیر کا سائز لیتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیم دین دیال اپادھیائے کے تحت بیدر ضلع کے معذوروں کے لئے مفت تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ یہاں ان کی ضرورت کے مطابق جیسے ویل چیئر، ٹرائی سائیکل، واکر، مصنوعی پیر کے علاوہ 12 مختلف اقسام کے آلات معذور افراد میں تقسیم کرنے کے لئے تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور: اقراء پونزی اسکیم کے چار سرغنہ گرفتار، متاثرین کو بڑی راحت

انہوں نے کہا کہ اس تشخیص کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی مدد سے ان ضرورت مند معذور افراد کا نام رجسٹر کیا جارہا ہے۔ انشاءاللہ ان معذور افراد کو ضرورت کے مطابق مختلف اقسام کے آلات اندرون ایک مہینہ دیے جائیں گے۔

اندرون ایک مہینہ شاہین کالج بیدر میں ہی ان تمام ضرورت مند معذور افراد کو آلات تقسیم کیے جائیں گے۔ شاہین ادارہ جات کے علاوہ دیگر مختلف تنظیموں کے باہمی اشتراک سے کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.