گلبرگہ کے چینچولی حلقے میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ اس حلقے میں انتخاب کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی کے استعفے کے بعد ہورہے ہیں۔
جبکہ دھارواڈ کے کندوگول اسبملی حلقے سے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے شوالی کے انتقال کی وجہ سے انتخاب ہورہا ہے۔
ان دونوں جگہ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے لیے مہم جاری ہے۔
اس موقع پر ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے کہا کہ 'اب چنچولی حلقے میں امیش جادو کی اہمیت نہیں رہی ہے، انھوں نے کانگریس پارٹی کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں اور بی جے پی اس ملک میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر کے لکھے ہوئے دستور کو ختم کرنا چاہتی ہے'۔