ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آ شا ورکرس نے منی ودھان سودھا یادگیر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی جانب توجہ دلانے پر زور دیا۔
یہ احتجاج آل انڈیا ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی تعاون سے منظم کیا گیا۔
احتجاجی آشا ورکرس کا کہنا ہے کہ آشا ورکرس محکمہ صحت اور عوام کے درمیان رابطہ کا کام نہایت کامیابی سے انجام دے رہے ہیں اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے درمیان بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ہے۔
آشا ورکرس نے کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی ساز و سامان فراہم کرنے، تنخواہ کی ادائیگی اور ماہانہ اعزازیہ 12 ہزار روپے ادا کرنے کے مطالبات کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا کو ایک یادداشت بھی پیش کیا گیا، جس میں آشا ورکرس کا ماہانہ اعزازیہ 12 ہزار روپے بشمول مختلف مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔