ریاستی وزیر برائے افزائش مویشی و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ 'بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (بریمس) کی سنٹرل لائبریری کو ترقی دینے اور امتحان ہالز کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ 77 لاکھ روپے اضافی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔'
پربھو چوہان نے کہا کہ 'کابینہ کے اجلاس میں بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'مرکزی حکومت کے امدادی منصوبے کے تحت پہلے بریمس ہسپتال بیدر کو 36 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔'
بریمس میں سنٹرل لائبریری اور امتحان ہالوں کے تعمیراتی کاموں کے لیے 7. 50 کروڑ اور آلات کی خریدی کے لیے 15. 22 کروڑ روپیے کی مالیاتی منظور حاصل ہوئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بیدر کے لیے 21 کروڑ روپیے جاری کرنے کا مطالبہ
نگران وزیر پربھو چوہان نے مزید بتایا کہ 'بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں میڈیکل سیٹوں کو سو سے بڑھاکر 150 کردیا گیا ہے۔'