کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور میں پینے کی پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے حکومت کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی شاہ پور کی جانب سے گزشتہ تین سال قبل ریاستی حکومت سے پینے کے پانی کے لئے بھیما ندی سے شاہ پور تک پائپ لائن بچھانے کی عرضی داخل کی گئی تھا، جس کو گزشتہ روز کابینہ سے منظوری مل گئی۔
شاہ پور رکن اسمبلی شرن بسپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھیما ندی سے پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لئے ریاستی حکومت نے 60 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اس پروجیکٹ کا کام شروع کیا جائے گا اور تقریباً ایک سال کے اندر پائپ لائن کا کام مکمل کرلیا جائے گا، رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اس پائپ لائن کے آنے کے بعد شاہ پور میں پانی کی قلت ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔
وہیں شرن بسپا نے کہا کہ اس پائپ لائن کا پانی شاہ پور ٹاؤن کے علاوہ شاہ پور کے دیہی علاقوں میں بھی سپلائی کیا جائے گا۔