ETV Bharat / state

یادگیر: عوام سے ندی، نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل

یادگیر میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے گاؤں کے کئی کچے مکان گر گئے ہیں۔ سڑکیں جھیل کی شکل اختیار کر چکی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام سے ندی، نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی جا رہی ہیں۔

appeal to the people not to go near rivers and canals in yadgir karnataka
عوام سے ندی، نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 6:54 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں طوفانی بارش کے سبب ندی، نالوں اور تالابوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف طوفانی بارش سے دیہی علاقوں میں کھیتوں میں کھڑی فصلیں جھیل میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

عوام سے ندی، نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل

دوسری جانب شہر کے لوگوں میں موسم سے لطف اندوز ہونے اور قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور سیلفی لینے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ جس کے چلتے شہر کے سوداگر ڈیم، ہتی کونی ڈیم، بھیما ندی، تالاب، جھیلوں کے اطراف سیلفی لینے میں لوگ مصروف نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں شہر کی فلاحی عوامی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد سوداگر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے سوداگر ڈیم، ہتی کونی ڈیم، بھیما ندی پر احتیاطی اقدامات کے تحت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

appeal to the people not to go near rivers and canals in yadgir karnataka
ذاکر احمد سوداگر، ریاستی صدر، تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی

یہ بھی پڑھیں: بھما ندی میں پانی کا اضافہ، شہر میں پینے کے پانی کی قلت

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چار نوجوان بھیما ندی کے پاس سیلفی لینے گئے اور جا کر ڈوب گئے۔ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ذاکر احمد سوداگر نے کہا کہ ندی اور ڈیم جیسے مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو زیادہ خطرہ ہے۔

ذاکر احمد نے والدین سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور خاص کر ندی، نالوں اور ڈیم کے پاس جانے سے روکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.