ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ پر صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل - yadgir latest news

ضلع یادگیر کے مسلم راشٹریہ منچ کے ڈسٹرکٹ کنوینر ارشد دکنی نے کہا کہ 21 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔'

عیدالاضحیٰ پر صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 11:44 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مسلم راشٹریہ منچ کے ڈسٹرکٹ کنوینر ارشد دکھنی نے عیدالاضحیٰ کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اللہ تعالی نے حضرت ابراہیمؑ کا کئی بار امتحان لیا۔

حضرت ابراہیمؑ اپنے اہل و عیال کو جنگل میں چھوڑنے، آگ میں ڈالنے اور اپنی اولاد کو قربان کرنے وہ دیگر امتحانات کیوں نہ ہو انہوں نے صرف اللہ کی رضا کے لیے اللہ پر بھروسہ اور یقین کرتے ہوئے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

عیدالاضحیٰ پر صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ 'حضرت ابراہیمؑ کے ان قربانیوں سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہمیں اللہ پر پورا یقین رکھنا چاہیے اور مشکل حالات میں صبر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'انشاءاللہ 21 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔'

ارشد دکھنی نے لوگوں سے اپیل کی کہ 21، 22 اور 23 تاریخ تک قربانی کا عمل جاری رہے گا اور ان تین دنوں تک اپنے اطراف صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔'

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: خواہشات کی قربانی دینا ہی اصل قربانی: مولانا مجیب اسد

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے کسی بھی عمل سے برادران وطن کو کوئی تکلیف نہ ہو اس بات کا خیال رکھتے ہوئے عید منائیں۔

ارشد دکھنی نے محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'قربانی کے تین یوم تک خاص کر مسلم محلہ جات میں ٹریکٹرز فراہم کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کے ناقابل استعمال اعضاء کو اکھٹا کرنے اور انہیں شہر سے باہر دفنانے کے اقدامات کیے جائیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.