ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں جماعت اسلامی بنگلور کی جانب سے منعقد کیے گئے "عید ملن" پروگرام میں کئی ممتاز و اہم شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی، اس کے علاوہ ملک میں چل رہی نفرت کی لہر اور ظلم وتشدد کے خاتمہ کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ Eid Milan Get together Program in Bengaluru
اس موقع پر سابق ایڈووکیٹ جنرل پروفیسر روی ورما کمار نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں بھائی چارگی کو فروغ دینے اور دستور کی اہمیت سے عام لوگوں واقف کرانے کے لئے اقدام اٹھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بلگامی نے ملک میں جاری فرقہ پرستی کے خلاف حکمت عملی اور آپسی بھائی چارگی اور ایک دوسرے کا احترام اور باہمی مدد کرنے جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی۔