ETV Bharat / state

Awareness Campaign احتیاطی تدابیر سے ڈینگی پر قابو پایا جاسکتا ہے - ڈینگی کے خلاف بیداری مہم کا اہتمام

بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کہاکہ ڈینگو کی بیماری مچھر کے کاٹنے سے انسان میں پھیلتی ہے- یہ بیماری خطرناک ہے لیکن ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو اس سے نہ صرف بچا جاسکتا ہے بلکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر سے ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے

author img

By

Published : May 16, 2023, 7:42 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر میں ڈینگی کے خلاف بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت بیدر، ضلع صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ اور ڈسٹرکٹ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول آفیسر بیدر کے احاطے میں قومی ڈینگی ڈے، بیداری ریلی اور عوامی بیداری میٹنگ وغیر ہ کے اہتمام کرنے کی ہدایے دی۔

انہوں نے کہا کہ اچانک تیز بخار، شدید سر درد، آنکھوں کے پیچھے درد، پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد ڈینگی کے مرض کی علامات ہیں۔اگر ان میں سے کوئی بھی مسئلہ نظر آئے تو فوری طور پر قریبی سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے جانا چاہیے۔ بیدر ڈسٹرکٹ ڈیزیز کنٹرول آفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار پاٹل نے کہا کہ 2023 میں اب تک ضلع میں ڈینگی کے دو تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ہمیشہ بھاری لباس پہنیں۔ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Demand of Deputy CM کرناٹک میں کانگریس کے مسلم ایم ایل اے کو ڈپٹی سی ایم بنائیں،شفیع سعدی

انہوں نے کہا کہ مچھر بھگانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے اور اس سال آئیے سب کے اشتراک سے ڈینگی کو شکست دیں کے نعرے کے ساتھ ضلع بھر میں ڈینگی پر قابو پاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.