بیدر، کرناٹک: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں حضرت سید جمال بہار رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت اور اعلیٰ پیمانے پر منایا جا رہا ہے کورونا کے دو سال بعد حضرت سید جمال بہار کے سالانہ عرس شریف کی کی تیاریاں جمعیت القریش بیدر کے زیر نگرانی زور و شور سے جاری ہے۔ Annual Urs Sharif of Hazrat Syed Jamal Bahar in Bidar
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر جمعیت القریش کے ریاستی صدر نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید جمال بہار کے سالانہ عرس شریف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت سید جمال بہار رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف 23 اگست بروز منگل بعد نماز عشاء صندل مبارک مستعد پورہ سے ہوتا ہوا صدیق شاہ تعلیم، علی باغ، گاون چوک سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت سید جمال بہار رحمۃ اللہ مستعد پورہ پہنچا۔ 24 اگست بروز چہار شنبہ تناول طعام کا عام انتظام کیا گیا۔
25 اگست بروز جمعرات 9 بجے شب محفل قوالی کا انعقاد ہوا۔ محفل قوالی میں پروین اجمیری مہاراشٹرا اور غلام نبی حیدرآباد نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ نبی قریشی نے عوام الناس سے بلا مذہب وملت اس سال کی طرح اگلے سال سالانہ عرس شریف میں شرکت کرتے ہوئے ثواب دارین حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔