ETV Bharat / state

Urs of Sawai Ganj Bakhsh سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ عرس - سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ 466واں عرس

سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ سہ روزہ 466واں عرس شریف منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ڈاکٹر شاہ محمد ادریس احمد قادری نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر شاہ  محمد ادریس احمد قادری  کی صحافیوں سے گفتگو

author img

By

Published : May 18, 2023, 5:17 PM IST

ڈاکٹر شاہ محمد ادریس احمد قادری کی صحافیوں سے گفتگو

بیدر: حضرت سیدنا عبد القادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ سہ روزہ 466واں عرس شریف کا مرکزی جلسہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ آستانہ قادر یہ بگدل شریف میں منایا جائے گا۔ تفصیلات کے بموجب حسب روایت قدیم 19 مئی مطابق 28 شوال المکرم بروز جمعہ جلوس صندل شریف بعد نماز عصر قادر یہ منزل محلہ گڑھی سے برآمد ہوگا۔ اور آبادی میں گشت کرتا ہوا درگاہ آستانہ قادریہ پہونچے گا۔ اور بعد نماز عشاء صندل مالی کی خصوصی خدمات پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاه آستانه قادریه بگدل شریف و سید محمد یوسف صاحب قادری ناگوری وجمیع علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین کی موجودگی میں انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ بعنوان فیضان غوث الاعظم دستگیر منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

جلسہ کو ممتاز علمائے مشائخین مخاطب فرمائیں گے۔ بعد جلسہ محفل سماع کا آغاز ہوگا۔ ملک کے مشہور و معروف قوال نعتیہ منطقی، عرفانی اور صوفیانہ کلام قبل از نماز فجر تک پیش کریں گے۔ 20 مئی م 29 شوالمکرم بروز هفته صبح نیاز شریف حضرت غوث الاعظم دستگیر" کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ تناول تبرک صبح 9 بجے تا دو پہر 12 بجے تک رہے گا۔ اور اسی دن بعد نماز مغرب جشن چراغاں، بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا۔ ممتاز علمائے مشائخین، واعظین، مقررین کا خطاب ہوگا اور بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ جس میں ساز پر نعتیہ منتقیقی اور عرفانی کلام اتر پردیش کے معارف قوال پیش کریں گے۔

21 مئی بروز اتور بعد نماز فجر ختم القرآن مجید و فاتحہ خوانی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سہ روزہ تقریب کی نگرانی ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری بگدلی سجاده نشین درگاه آستانہ قادریہ بگدل شریف فرمائیں گے۔ مریدین اور بلا لحاظ مذہب و ملت معتقدین کی کثیر تعداد اس روحانی تقریب میں شرکت کرتی ہے۔ عرس شریف کی ابتدائی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت گزارش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.