بیدر: بیدر شہر میں تاریخی قدیم عیدگاہ سنی محمد آباد بیدر کا پہلا سالانہ مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد جواد احمد صدر عیدگاہ انتظامی کمیٹی منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز مولانا مفتی محمد جاوید احمد نظامی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر حافظ محمد عبد الحکیم رکن انتظامی کمیٹی نے بعنوان آداب مشورہ پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ سید مبشر علی ابو معتمد عید گاہ انتظامی کمیٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام حاضرین کا استقبال کیا۔ سید مظہر حسینی، متولی و خطیب عیدگاہ سابق صدر محمد سلیم الدین عرف سلیم، سید محمد نصیر الدین، محمد عبدالجبار ایڈووکیٹ، سراج الدین سابق معتمد، قیصر رحمٰن، عزیز قریشی سابق رکن اسمبلی محمد لائق الدین ایڈووکیٹ سید ذوالفقار ہاشمی، سابق خازن مرزا امام بیگ، سابق ایڈمنسٹریٹر اختر محی الدین اور دیگر اراکین نے اپنی حیات میں مسلسل جدو جہد اور شاندار خدمات کے ذریعے عیدگاہ میں عظیم الشان کمپلیکس اور مسافرین کی سہولت کے لیے شاندار مسجد تعمیر کروائی۔ انہوں نے ان تمام مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
معتمد عیدگاہ کمیٹی نے بتایا کہ عید گاہ 8 ایکر 23 گنٹہ اراضی پر مشتمل ہے جس کے تحت 106 ملگیات دکانات اور ایک مسجد قائم کی گئی ہے۔ ملگیات کو شناخت کے لیے ABCD بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ان ملگیات کے ماہانہ کرائے کی تفصیلات بھی بتائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جواد احمد صدر عید کا انتظامی کمیٹی نے کہا کہ آج کا یہ سالانہ اجلاس نہایت کامیاب اجلاس رہا اس اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید مبشر علی ابو سیکرٹری عیدگاہ انتظامی کمیٹی نے اس سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس میں عیدگاہ سنی کو مزید مستحکم اور ترقی کے لیے جو مشورے ممبران نے دیے ہیں ان پر ہر ممکن عمل کرتے ہوئے بہتر انداز میں کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر عیدگاہ سنی انتظامی کمیٹی کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔