ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل و سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کی جانب سے حسن قرات، اذان، نعت و کوئز کے تحریری و تقریری مقابلے 24 نومبر سے 30 تک منعقد کیے جائیں گے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر ڈاکٹر اضغر چلبل نے بتایا کہ 'ہرسال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع سطح پر قرأت، اذان، نعت و کوئز کے تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد 24 سے 30 نومبر کو ساڑھے دس بجے حج کمیٹی نیا محلہ میں کیا جائے گا۔
ان مقابلے میں حصہ لینے والوں کو درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر تک ہے۔ ان مقابلہ جات میں شرکت کے لیے تعلیمی قابلیت اور عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی ہے۔
اس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے پہلا انعام 7 ہزار روپے، دوسرا 5 ہزار، تیسر 3 ہزار اور ترغیبی انعام 2 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانپور: اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے کوئز کمپیٹیشن
انہوں نے کہا کہ 'ان مقابلوں کا مقصد ہمارے بچوں، نوجوانوں کے ساتھ مرد وخواتین میں بھی اسلامی جذبہ کو بیدار کرنا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال آل انڈیا ملی کونسل و سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے جانب سے اسلامی کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔