ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیری کے شہر یادگیر کے آنگن واڑی سنٹرس جن میں روزانہ چھوٹے بچوں کو ابتدائی تعلیم دی جاتی تھی اور اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو اناج دیا جاتا تھا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب آنگن واڑی سینٹرس بند ہیں، ایسے میں آنگن واڑی سینٹرس کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مند افراد کی مدد کی جارہی ہے۔
سی ڈی پی او چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفسر یادگیر رادیکا کے زیرنگرانی بلدی حلقہ نمبر 12 اور 13 سے تعلق رکھنے والی 52 خواتین میں آنگن واڑی سینٹرس کی جانب سے اناج تقسیم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یلپا نے کہا 'کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ خواتین سینٹرس میں اناج حاصل کرنے کے لیے نہیں جا سکتی ہیں۔ اس لیے ہم نے آج ان خواتین کے گھر گھر جاکر اناج تقسیم کیا ہے'۔
واضح رہے کہ ہرماہ یہ اناج 6 ماہ سے لے کر تین سال تک کہ بچوں کو دیا جاتا ہے اور جن خواتین کی ڈلیوری ہوئی ہے ان خواتین کو بھی 6 ماہ تک چاول، راوا، پھلی و گڑھ دیا جاتا ہے۔
یادگیر میں اناج تقسیم کرنے کے لیے وارڈ نمبر 12 کی آنگن واڑی ٹیچر سلوچنا اور وارڈ نمبر تیرہ کی آنگن وارڈی ٹیچر فاظمہ آفرین کے علاوہ ملما موجود تھی۔