بنگلور: گزشتہ چند مہینوں سے ریاست کرناٹک میں چند شرپسند عناصر کی جانب سے اذان مخالف مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے اسے ایجنڈا بنایا اور ایک سرکولر جاری کر کے سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ Ameer e Shariat Karnataka on Loudspeaker Row
اس سلسلے میں دارالحکومت بنگلور میں علمائے کرام، دانشوران و سیاست دانوں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا اور امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے گائڈلائنز کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور اس بیچ صبح کے وقت فجر کی اذان بغیر لاؤڈ اسپیکر کے دی جائے گی۔ Community leaders call for not using loudspeakers for early morning azaan in Karnataka
امیر شریعت نے مزید کہا کہ فجر کے علاوہ دیگر اذانیں لاؤڈ اسپیکر پر ضرور دی جائیں گی لیکن ان کی آواز ہدایات کے مطابق مخصوص ڈیسیبیلس پر رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
- Karnataka Passes Ordinance on Anti-conversion Bill: کرناٹک کی کابینہ نے تبدیلی مذہب مخالف بل کو آرڈیننس کے طور پر منظوری دی
- Karnataka Ameer-E-Shariat on Communal Tension: شرپسندوں کی نیت پہچانیں، اشتعال میں نہ آئیں، کرناٹک امیر شریعت کی اپیل
علاوہ ازیں ریاستی بی جے پی حکومت کے سرکولر کے مطابق مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لیے لائیسنس لینا ہوگا جسے 15 دنوں کے اندر متعلقہ محکمہ یا مقامی اسسٹنٹ پولیس کمشنر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے حاصل کرنا ہوگا۔ اس موقع پر امارت شریعت کے علاوہ چند دانشور اور سیاستداں بھی اجلاس میں موجود رہے۔