بیدر: بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی نشو ونما کے لیے کھیل کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے نہرو اسٹیڈیم میں پری گریجویشن بنگلور اور پری گریجویشن بیدر کے اشتراک سے منعقد 2023-24 کے پری گریجویشن طلباء کے لیے ریاستی سطح کے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ جب تک کہ وہ زندگی میں گرو کے ساتھ اپنے مقصد تک نہ پہنچ جائیں، انہیں کوشش اور جدوجہد کرتے رہنا چاہیے۔ بیدر جغرافیائی لحاظ سے بہت پرامن علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کھیل کو جوش و خروش سے کھیلنا چاہیے۔ نوجوانوں کو تمام شعبوں میں ترقی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Indore Stadium in Anantnag 'منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود نمایا کردار ادا کر سکتا ہے'
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اگر کھیل کود اور اسباق کو ساتھ لے کر چلیں تو وہ ہمہ جہت ترقی کر سکتے ہیں۔ آئندہ پی یو سی میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لیے طلباء کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی ڈی پی کے کام کرنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیدر کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کھیلوں کے ایونٹ کا بہترین انداز میں انعقاد کیا ہے۔ ڈی ڈی پی چندرکت نے کہا کہ ریاست کے 30 تعلیمی اضلاع کے کھلاڑیوں کی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ریاستی سطح کے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پرنسپل اور لیکچررز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا تعاون بھولنے والا نہیں۔
گرو نانک پی یو کالج کی سری کانت دیشپانڈے، شاہین پی یو کالج کے ایم ڈی قادر، ایس بی آر پی یو کالج کی ستیش، ماتا مانکیشوری، پی یو کالج کی لوکیش اور فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سنجے، چیف جج رتنا کمل کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر گوتم ارالی، بنگلورو اے کے اسپورٹس اسپیکٹیٹر پرکاش مہتا، لکچررس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اومکار سوریاونشی، سکریٹری شیو راج پاٹل، ڈی ڈی پی آفس برانچ مینیجر سنگنا، فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ناگناتھ بیرادار، پرنسپلز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اوم پرکاش، پرنسپل شیوکمار، ضلع پرنسپل ایسوسی ایشن کے صدر سریش پرنسپل ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشوک موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے پرو سکریٹری راج شیکھر نے شکریہ ادا کیا۔