ETV Bharat / state

Mumbai Train Shooting Issue ٹرین فائرنگ واقعہ پر گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کی جانب سے کل جماعتی مذمتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں ٹرین میں فائرنگ واقعہ پر شہر کی ملی تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ condemnation meeting in Gulbarga on train shooting

ٹرین فائرنگ واقعہ پر گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 4:56 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 5:06 PM IST

گلبرگہ: انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کی جانب سے قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے اجلاس کی صدارت کی اور جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ پر قراردادی مذمت پیش کی۔ اجلاس میں قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ قرارداد میں آر پی ایف جوان کی جانب سے 3 مسلم مسافرین اور آر پی ایف عہدیدار پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ اس سلسلہ میں موثر اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد میں شہید ہوئے ٹرین کے مسلم مسافرین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی گئی۔

ٹرین فائرنگ واقعہ پر گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس
ٹرین فائرنگ واقعہ پر گلبرگہ میں کل جماعتی مذمتی اجلاس

یہ بھی پڑھیں:

کل جماعتی اجلاس میں گلبرگہ شہر کی مختلف جماعتوں کے صدر و نائب صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ عبدالجبار گولہ ایڈووکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، عزیز الله سرمست مرکزی رکن شوریٰ کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد، اقوام الدین جنیدی ایڈووکیٹ وہاج بابا تنظیم خدمت ملت ضلع گلبرگہ، حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، عبدالمنان ایڈووکیٹ نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ بشیر عالم قائد مسلم لیگ منا دھارواڑ نے جے پور ممبئی ٹرین میں آر پی ایف جوان کی جانب سے 3 مسلم مسافرین کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے انسانیت سوز واقعہ اور منی پور میں ہو رہے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے ملک کے موجودہ سنگین حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے فرقہ دارانہ منافرت کو عام کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ کارروائی کا آغاز مولانا محمد شہاب الدین نظامی کی قرات کلام پاک سے ہوا سجاد حسین اور رسول پٹیل نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔ مبین احمد زخم سینئر صحافی و شاعر نے نظامت کی اور خواجہ صدر الدین پیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مولانا محمد شہاب الدین نظامی نے ٹرین کے مرحوم شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی۔

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے پالگھر میں ریلوے پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل نے اپنے ہی ایک ساتھی سمیت چار افراد پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ جے پور سے ممبئی جا رہی جے پور۔ممبئی ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔ ملزم چیتن کمار کو بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جائے گیا تھا۔ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ واردات فرقہ وارانہ منافرت میں انجام دی گئی۔

Last Updated : Aug 7, 2023, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.