ETV Bharat / state

All India Ideal Teachers Association بیدر میں اردواسکول کے مسائل کو لے کر یادداشت پیش کی گئی - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر

بیدر ضلع میں اردو سکولوں کےمسائل کو لے کر ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں اردو اسکولوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،متعلقہ ادارے نے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بیدر میں اردواسکول کے مسائل کو لے کر یادداشت پیش کی گئی

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 6:09 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع آئیٹا کے ذمہ داران نے ڈی ڈی پی آئی بیدر جناب سلیم پاشا کو مسائل کے حل پر مبنی ایک یاداشت پیش کی جس میں کمال نگر کے ہائی اسکول طالبات جماعت ہشتم کے بعد مزید حصول تعلیم کیلئے جماعت نہم اور دہم کے لئے 5 تا 6 کلومیٹر فاصلہ پر موجود بولسمدر جانا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصا لڑکیاں ان مسائل سے مقابلہ نہ کرتے ہوئے اپنی تعلیم کو ترک بھی کر رہے ہیں۔

کمال نگر میں ہی آسانی فراہم کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرائی گئی ۔ مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں پہلی زبان کنڑا لازمی ہونے سے اقلیتی طلباء کو امتحانی نتائج میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ لہذا زبان اول کے طورپر اُردو یا انگریزی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ۔ اس کے علاوہ منتخبہ اردو اسکولوں میں انگریزی کے طورپر دوسرا میڈیم شروع کیا گیا ہے مگر انگریزی میڈیم اساتذہ کی جائیدادیں یقینی نہیں بنائی گئیں۔ انہیں بھی اُردو میڈیم اساتذہ درس و تدریس کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈی ڈی پی آئیDeputy Director of Public Instruction بیدر نے سلیم پاشا نے تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے اسکولوں کا دورہ کیا جائے گا اور ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر کے سیکرٹری عبداللہ ازاد نے کہا کہ محکمہ تعلیمات کے اعلی ذمہ داران نے تسلی بخش جواب دیا ہے۔ اردو اسکیلوں کی صورتحال پر ال انڈیا ائیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مشاورتی اجلاس کے بعد ضلع بیدر میں اردو اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے محکمہ تعلیمات کے اعلی ذمہ داران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:Religious Programme گلبرگہ میں 15 نکاتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

اس موقع پر ائیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی مشاورتی ممبر سید فرقان پاشاه، ضلع اردو ای سی اوEducation andCommunication Officer سید خورشید احمد قادری ضلعی صدر محمد عارف ،الدین ضلعی سکریٹری عبداللہ آزاد، یونٹ صدر خورشید احمد، یونٹ خازن اسد سلیم کے علاوہ مقامی ممبران میں سید وصی اللہ قادری، محمد ،الطاف محمد وحید الدین اور محمد فيض الرحمن مدرسین موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.