ETV Bharat / state

All India Ideal Teachers Association بیدر کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کیلئے مہم - سلم علاقے جہاں پر تعلیم یافتہ لوگوں

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن شاخ بیدر کے صدر محمد عارف الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے

گارجین سے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخلہ دلانے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 6:24 PM IST

گارجین سے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخلہ دلانے کی اپیل

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ایسے پچھڑے ہوئے یا سلم علاقے جہاں پر تعلیم یافتہ لوگوں کی شرح فیصد کم ہے، کا انتخاب کرتے ہوئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مقامی سرکاری اسکولوں کے صدر مدرسین اور دیگر معلمین کے ساتھ ڈراپ آؤٹ بچوں کی نشاندہی کرنے کے لئے مختلف محلہ جات میں گھر گھر مہم شروع کی ہے۔

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مقصد یہ ہے کہ بچے اپنی بنیادی حقوق تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کئی بچوں کو سرکاری مدارس میں داخلہ دلوایا گیا ہے۔

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن شاخ بیدر کے صدر عارف الدین نے والدین سرپرستوں اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیم اور اس کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کریں اور اپنے نزدیک قریبی سرکاری اسکول میں بچوں کے داخلے دلوا کر آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کریں۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غریب والدین، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو داخل نہیں کراسکتے کیونکہ ان اسکولوں کی فیس ادا کرنا انکے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن ایسے والدین کو چاہئے کہ وہ نزدیکی سرکاری اسکولوں سے رابطہ کریں اور اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں۔ انکے مطابق سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی وہ سبھی سہولیات موجود ہیں جو نجی تعلیمی اداروں مین ملتی ہین۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے مختلف اسکیمات و سہولیات رکھی گئی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اور اپنے اطراف و اکناف کے علاقوں میں تعلیم اور اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرکاری مدارس میں داخلہ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Siddaramaiah Distributes Compensation حکومت کسی ایک ذات یا ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی یہ سب کی ہے، سدارامیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.