بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں گزشتہ روز ادارے کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں ضلع بیدر کے صدر کے عہدے کے لئے محمد عارف الدین اور سیکریٹری کے عہدے کے لئے محمد عبداللہ مدثر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح خواتین کے شعبہ میں ضلع کنوینر کے طور پر منہاج بیگم اور سیکرٹری کے طور پر عرفانہ انصاری اور خازن کے طور پر وسیم سلطانہ کو منتخب کیا گیا۔ اسوسی ایشن کے بیدر ضلع میں آٹھ ( 8) یونٹ ہیں جس میں ہمناآباد ،بسوا کلیان ،اوراد، چڈگپہ،بیدر ، بھالکی، کمل نگر، نرنہ،بگدل، شامل ہے۔
اس کے علاوہ منہلی، مناکھلی، کمٹھانہ میں بھی بہت جلد آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ بیدر حلقہ کے صدر کے طور پر خورشید احمد صدر ، احمد حسین سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری اعظم پاشاہ ،ہمناآباد صدر سید کلیم الدین، سیکرٹری محمد علیم الدین بسواکلیان صدر امام الدین سیکریٹری عبدالشکور ،اوردا صدر محمد عامر خان ، سیکرٹری شریف صاحب،چڈگپہ کے صدر محمد عقیل سکریٹری عبدالحکیم ،نرنہ کے صدر فضل احمد اور سیکریٹری کا انتخاب ہونا باقی ھے بگدل کے صدر محمد کلیم الدین سیکریٹری مظہر پاشاہ ، جیسے معلمین کا 8 یونٹوں میں صدر اور سیکرٹری کے عہدے کے لئے انتخابات ہوئے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع بیدر کہ ضلع صدر محمد عارف الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن یہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے ۔ادارے کے ذریعہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ادارہ اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔