اکرم پاشاہ نے کمشنر برائے لیبر، کمشنر برائے شوگر کین اور ڈائریکٹر برائے شوگر کے طور پر ذمہ داریوں کا جائزہ لیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکرم پاشاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے کی وجہ سے محکمہ لیبر کی جانب سے مہاجر مزدوروں کے کھانے اور ان کے سفر کا نظم مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 4 لاکھ مہاجر مزدوروں کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹرینوں کے ذریعے ان کے وطن روانہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکرم پاشاہ نے کرناٹک مائناریٹیز ڈیویلوپمینٹ کارپوریشن میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے 5 سال خدمات انجام دے چکے ہیں اور اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ فراہم کر کے انہیں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی بہترین کارگردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔