بنگلور: جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے کہا کہ جب مسلمان مظاہرے کریں تو ان کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی کی جاتی ہے وہیں دوسری جانب اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے میں تشدد برپا کرنے والے مظاہرین کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سعد نے کہا کہ یہ بی جے پی کا دہرا رویہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ قانون پر درست طور پر عمل کرے نہ کہ بد امنی پھیلائے۔
اگنی پتھ اسکیم کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم کسی سے مشورہ کرکے لاگو نہیں کی گئی۔ تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ احتجاج کررہے نوجوانوں کو اعتماد میں لیں اور تشدد پر روک لگائے۔ واضح رہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے کھلی وضاحت کر دی گئی ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کو واپس نہیں لیا جائے گا اور یہ اسکیم والنٹیری، کسی پر زور زبردستی نہیں، جو آنا چاہے آئیں اور جو نہ آنا چاہے نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Demolitions of Muslim Homes: 'اگنی پتھ' مظاہرین کے گھروں پر بلڈوزر کیوں نہیں؟ کے رحمان خان