بیدر :ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرکے ریاست پر قبضہ کرنے کی جنگ میں بغل بجادی ہے۔ اسی درمیان دہلی اور پنجاب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی عام آدمی پارٹی نے کرناٹک اسمبلی 2023 انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عام آدمی پارٹی، عام آدمی پارٹی نے ریاست میں 80 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ 80 امیدواروں میں بیدر جنوب سے سینئر لیڈر نسیم الدین پٹیل کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے بیدر ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ان میں سب سے اہم نام محمد نسیم الدین پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر کا ہے۔ انہیں بیدر اسمبلی حلقہ جنوب سے عام آدمی پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ محمد نسیم الدین پٹیل اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی سے ایک مرتبہ ، جنتادل (ایس) سے دو مرتبہ انتخابات لڑ چکے ہیں۔ لیکن انھیں ابھی تک کہیں سے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اب چوتھی مرتبہ وہ عام آدمی پارٹی سے انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 کانگرس رہنماوں نے پارٹی سے 21 مسلم امیدواروں کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا
بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کی بات کریں تو موجودہ رکن اسمبلی بنڈیا قاسم پور ( جنتادل ایس) پارٹی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس اسمبلی حلقے سے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی سے ڈاکٹر شیلندر ،کانگریس پارٹی سے سابق رکن اسمبلی اشوک کھینی یا چندرا سنگھ میں سے کسی کوئی ایک امیدوار ہو سکتا ہے۔