ETV Bharat / state

یودگیر: محکمہ بجلی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد - बिजली विभाग के अधिकारियों की बैठक

ضلع یادگیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ بجلی کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کئے جانے کے خلاف محکمہ بجلی کے اعلی ذمہ داران نے ایک اجلاس منعقد کیا۔

یودگیر: محکمہ بجلی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 4:20 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں فیڈریشن آف کرناٹکا الیکٹرسٹی بورڈ، ایمپلائز یونین ایسوسی ایشن، کرناٹکا پاور ٹرانسمیشن ایمپلائز یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن فیڈریشن کی جانب سے الیکٹریسٹی امینڈمنٹ بل 2021 کے خلاف ایک اجلاس منعقد ہوا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ بجلی کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کئے جانے کے خلاف محکمہ بجلی کے اعلی ذمہ داران اور ایمپلائز ایسوسی ایشن انجینئرز ایسوسی ایشن نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

یودگیر: محکمہ بجلی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد

اس موقع پر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلع سیکریٹری ہنمنت ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت محکمہ بجلی کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے ہم سب اس بل کے خلاف ہیں۔'

اس بل کو عمل میں نہ لانے کے لئے محکمہ بجلی کے اعلی ذمہ داران اور ورکرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران مرکزی حکومت کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اگر اس بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو 10 اگست کو ہم ملک بھر میں مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: ترال: رابطہ پل ڈہہ جانے کے سبب لوگوں کو مشکلات

ہنمنت ریڈی نے مزید کہا کہ 'ضلع یادگیر میں بھی 10 اگست کو احتجاج منعقد کیا جائے گا اس احتجاج کی صورت کیا ہوگی یہ ہمارے اعلی ذمہ داران کی ہدایت پر ہم عمل کریں گے۔

اس موقع پر ضلع یادگیر کے علاوہ تعلقہ شاہ پور، گرمٹکل، سر پور اور محکمہ بجلی میں کام کرنے والے عہدیداران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.