ETV Bharat / state

Eid Al Adha 2023 عید الضحیٰ کے پیش نظر مویشیوں کی غیر قانونی آمدورفت پر نظر

ڈپٹی کمشنر بیدر نے بقرعید کے پیش نظر میٹنگ منعقد کی، جس میں اہلکار کو غیر قانونی مویشیوں کی آمدرووفت سے متعلق ہدایت دی۔

عید الضحیٰ کے ضمن میں مویشیوں کی غیر قانونی آمدرفت پر نظر

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 1:00 PM IST

بیدر ضلع کے ڈپٹٰ کمشنر گویندریڈی نے کہا کہ عید الاضحی تہوار کے موقع پر ضلع میں غیرقانونی مویشیوں کے ذبیحہ اور مویشیوں کی تجارت کے ساتھ ساتھ اونٹوں کے ذبیحہ اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ بیدر ڈسٹرکٹ کمشنر آفس ہال میں پری فیسٹیول میٹنگ کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور اینیمل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اورا تعلقہ میں چیک پوسٹ کھولیں اور افسران کی تقرری کریں۔

مویشیوں کی نقل وحمل کے دوران عوام کے پاس گاڑی کے ساتھ مویشیوں کے مالک کا پتہ جانوروں کے ڈاکٹر سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹ جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ اسے کہاں لے جایا جائے گا۔مویشیوں کو لانے لے جانے کے جو احکامات ہیں ان پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔بصورت دیگر جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کرناٹک کیٹل سلاٹر پریوینشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے تحت گائے، بچھڑے اور بیل کو 13 سال کی بھینس صرف ویٹرنری آفیسر کی منظوری سے ذبح کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غلط کام کرنے کی صورت میں 50 ہزار سے 5 لاکھ جرمانہ یا پہلے جرم پر 3 سال سے 7 سال قید اور دوسرے جرم پر 1 لاکھ سے 10 لاکھ جرمانہ یا 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
عید الاضحی تہوار کو پرامن طریقے سے منانے کے لیے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں امن اجلاس منعقد کیا جائے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بقرعید کے دن نکلنے والے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں:All India Ideal Teachers Association بیدر کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کیلئے مہم

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ بقرعید تہوار حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانا چاہئے۔
اس میٹنگ میں ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چناباساونا، میونسپل کمشنر شیوراج راٹھوڈا، بیدر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ایم ستیش اور دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.