ETV Bharat / state

مالیگاؤں سرکل میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی - Fire in Bidar

مالیگاؤں سرکل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے گھر کا سارا سامان جل خاکستر ہوگیا۔ A house caught fire due to a short circuit in Malegaon Circle

A house caught fire due to a short circuit in Malegaon Circle

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 5:39 PM IST

مالیگاؤں سرکل میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی

بیدر: بیدر شہر سے آٹھ کلومیٹر دور پر واقع مالیگاؤں سرکل میں ایک مزدور پیشہ صمد پٹیل کے مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پورا مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق صمد پٹیل اور ان کی اہلیہ مزدور پیشہ ہیں۔ جو کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ حادثہ کے وقت صمد پٹیل اور ان کی اہلیہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور ان کے پانچ بچے اسکول گئے تھے۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت گھر میں کوئی نہیں تھا۔ پڑوسیوں کی اطلاع کے مطابق صمد پٹیل ان کی اہلیہ کو مکان جلنے کی اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں فائر اسٹیشن کے عملہ نے آگ کو قابو میں کر لیا لیکن تب تک گھر کا سارا سامان جل چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire in Hyderabad حیدرآباد میں دو مقامات پر آتشزدگی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ صمد پٹیل نے بتایا کہ گھر کی تمام چیزیں جن میں دستاویزات میں راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور بچوں کے تمام دستاویزات، بینک پاس بک اور پہننے کے سارے کپڑے پوری طرح جل گئے ہیں۔ صمد پٹیل اور ان کی اہلیہ شبانہ بیگم نے ضلع انتظامیہ اور رکن اسمبلی بیدر رحیم خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس صرف جسم پر موجود پہنے ہوئے کپڑے ہی بچے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی اس گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی تھی۔ صمد پٹیل نے سرکاری امداد کے لیے ضلع انتظامیہ اور رکن اسمبلی بیدر سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.