ETV Bharat / state

Keladi Chennamma Shaurya Award حادثے میں والد کی جان بچانے والی بچی کو بہادری ایوارڈ

کرناٹک میں ساتویں جماعت کی کوسلیا نام کی لڑکی نے ایک حادثے میں اپنے والد کی جانب بچائی تھی جس کے بعد انہیں یوم اطفال کے موقع پر کرناٹک کا 'کیلاڈی چنمما شوریہ ایوارڈ' دیا۔ Karnataka Keladi Chennamma Shaurya Award

Keladi Chennamma Shaurya Award
لڑکی نے حادثے میں اپنے والد کی جان بچائی
author img

By

Published : Nov 14, 2022, 1:33 PM IST

سرسی (کرناٹک): کرناٹک کے سماجی بہبود کے محکمے نے اس سال کے کیلاڈی چنمما شوریہ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کوسلیا وینکٹ رامنا ہیگڑے نام کی ایک لڑکی کا نام شامل ہے۔ اتر کنڑ کے سداپور تعلقہ میں کناسور کی اس لڑکی نے ایک حادثے میں اپنے والد کی جان بچائی تھی۔ 15 مارچ 2021 کو یہ لڑکی اپنے والد کے ساتھ قریبی گاؤں میں ایک پروگرام کے لیے جیپ میں جا رہی تھی۔ اس دوران جیپ حادثاتی طور پر اُلٹ گئی۔ والد وینکٹ رامنا ہیگڑے جیپ کے نیچے پھنس گئے تھے۔ اس موقع پر کوسلیا ہیگڑے اور ان کے پانچ سالہ بھائی نے جو جیپ میں سوار تھے، اپنے والد کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس کے بعد وہ اپنے والد کو بچانے کے لیے تقریباً دو کلومیٹر تک بھاگی اور اس نے لوگوں کو بلا کر اپنے والد کی جان بچائی۔ حکومت وقت نے اب لڑکی کو ایوارڈ سے نوازا ہے اور اس سال اس بچی کو کیلاڈی چنمما شوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جو ہر سال 14 نومبر کے یوم اطفال پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو دیا جاتا ہے۔

Keladi Chennamma Shaurya Award
لڑکی نے حادثے میں اپنے والد کی جان بچائی

واضح رہے کہ کوسلیا وینکٹ رامنا ہیگڑے سدا پور تعلقہ کے کناسور کے گورنمنٹ سیکنڈری پرائمری اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ کناسور کے لوگوں نے لڑکی کو اتنی کم عمر میں شوریہ ایوارڈ(بہادری تمغہ) حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ Girl Gets Keladi Chennamma Shaurya Award

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.