ETV Bharat / state

یادگیر میں کورونا وائرس کے 73 نئے معاملے - کورونا ٹیسٹ محکمہ صحت

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، باوجود اس کے ہر روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ایک تشویشناک بات ہے۔

73 new cases of corona virus in yadgir karnataka
یادگیر میں کورونا وائرس کے 73 نئے معاملے
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:07 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں برابر اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن، ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ میں عوام کو مفت کورونا ٹیسٹ کروانے کی سہولت رکھی گئی ہے۔

73 new cases of corona virus in yadgir karnataka
یادگیر میں کورونا وائرس کے 73 نئے معاملے

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹ محکمہ صحت کی جانب سے کروائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر میں ماسک نہ لگانے والوں پر اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، باوجود اس کے ہر روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ایک تشویشناک بات ہے۔

یادگیر میں آج 73 نئے معاملوں کو ملا کر جملہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9398 ہوگئی ہے۔ 54 افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں جن کو ملا کر کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحتیاب ہو نے والے لوگوں کی تعداد 8306 ہو گئی ہے جبکہ 1035 اب بھی ضلع کے سرکاری کووڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہیں ضلع میں اب تک کورونا سے مرنے والے لوگوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.