ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈورنلی گاؤں میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے قرض قرض کی ادائیگی سے پریشان ہوکر اپنے خاندن سمیت گاؤں کے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
خود کشی کرنے والوں کی شناخت 45 سالہ بھمیا، 36 سالہ شانتما، بارہ سالہ سمترا، 13 سالہ سری دیوی، چھ سالہ شیوراج اور چا سالہ لکشمی کے طور پر ہوئی ہے۔فائر فائٹرز کے عملہ اور گاؤں کے ہنرمند تیراکوں کی مدد سے ان کی لاش کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے یادگیر شہر کے سرکاری ہسپتال روانہ کردیا ہے۔ شاہ پور پولیس اسٹیشن نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس موقع پر یادگیر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ویدامورتی اور شاہ پور تحصیلدار و دیگر محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے ڈورنلی دیہات پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا۔