ETV Bharat / state

Accident in Karnataka: کرناٹک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 7:37 PM IST

یادگیری ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 10.30 بجے ایک کار اور لاری میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ مسافروں کی موقع پر اور ایک کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ six killed in road accident

کرناٹک میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

یادگیر: کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ ایک تقریب سے واپس آتے وقت ایک کار اور لاری کے درمیان خوفناک سڑک حادثہ ہوا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بشمول 6 ماہ کے بچے کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے پیش آیا۔ اس واقعہ میں محمد واجد حسین (39)، محمد مظہر حسین (79)، نور جہاں بیگم (70)، حنا بیگم (30)، عمران (22)، امیجا (6 ماہ کی بچی) کی موت ہوگئی۔ Accident in Karnataka

یادگیری ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ویدامورتی نے بتایا کہ متوفی حنا اور عمران رنگن موہلہ، چکراکٹے، یادگیری کے رہنے والے تھے، جب کہ چار دیگر لنگسوگور تعلقہ (ضلع رائچور) کے ہٹی گاؤں کے رہنے والے تھے۔جمعرات کی رات تقریباً 10.30 بجے ایک کار اور لاری کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی، جس میں پانچ لوگوں کی موقع پر اور ایک کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ شدید زخمی لڑکے محمد فضل حسین کو علاج کے لیے کلبرگی جم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ ساتوں افراد تلنگانہ کے کوڑنگل گاؤں میں پروگرام ختم کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے تھے۔ مسٹر ویدامورتی نے کہا کہ لاری ہنڈئی کار سے ٹکرا گئی جس میں وہ آ رہے تھے۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس سلسلے میں گرومیتکل پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident in Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، دیگر گیارہ افراد شدید زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.