اس موقع پر گلبرگہ پولیس اور اسکول کالج طلبہ کی جانب سے پریڈ مارچ بھی کیا گیا۔
اس دوران سماجی سیاسی خدمات انجام دینے والوں کو بھی اعزاز سے نواز گیا۔
وہیں ضلع کمشنر شرت نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ '26 جنوری 1950 کو اس ملک کا دستور عمل میں آیا، اس ملک کے دستور کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے لکھا ہے اس ملک کی ترقی کے لیے عوام اور طلبہ کو متحد ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے'۔