ریاست کرناٹک میں 18 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے 14 لوک سبھا حلقوں سے 241 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
ریاست کے چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ گزشتہ روز 274 امیدواروں نے پرچہ نامزگی داخل کی تھی جس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کی جانچ کی اور 33 امیدواروں نے نامزدگی واپس لے لی۔
ریاست کرناٹک کے شمال بنگلور میں سب سے زیادہ 31 امیدوار میدان میں ہیں۔جنوب بنگلورو میں 25 جبکہ مرکزی بنگلورو، منڈیا اور میسور میں 22 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔
پارلیمانی حلقے حسن میں سب سے کم چھ امیدوار، چامراج نگر میں 10، اڈوپی چکمگلور سے 12 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جنوبی کرناٹک سے 13 امیدوار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ریاست میں دوسرے مرحلے کے لیے 14 سیٹوں پر 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتیجے آئیں گے۔