ETV Bharat / state

Road Accident in Karnataka's Chikkaballapur کرناٹک میں سڑک حادثہ۔ اے پی کے 12افرادہلاک - کرناٹک میں سڑک حادثہ 12افرادہلاک

کرناٹک کے چکبل پور ٹاون میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ 13 killed after car rams truck on National Highway 44 in Karnataka

کرناٹک میں سڑک حادثہ۔ اے پی کے 12افرادہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:40 PM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پڑوسی ریاست کے چکبل پور ٹاون کے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی ٹاٹا سومو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، ٹہری ہوئی سمنٹ کی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 12 افراد ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ یہ افراد ٹاٹا سومو گاڑی میں بنگلور کی سمت جارہے تھے۔ گاڑی میں 18 افراد سفر کررہے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: International Islamic Unity Conference مولانا مقصود عمران رشادی نے ایران میں منعقد بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس 2023 میں شرکت کی

مہلوکین کا تعلق آندھرا پردیش کے ستیہ سائی ضلع کے گورنٹلہ منڈل سے بتایاجاتا ہے۔ پولیس کے مطابق کہر کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین میں دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مہلوکین کا تعلق ستیہ سائی ضلع سے ہے تاہم وہ بنگلور کے ہونگاسندرا میں مقیم تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7 کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔ حادثہ کے اثر سے گاڑی کے دروازے جام ہوگئے۔ مقامی افراد اور پولیس کو ان دروازوں کو کاٹنا پڑا تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.